ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنگلاتی حقوق کی درخواستوں پر از سرنو غور کیا جائے؛ دیشپانڈے کی اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت

جنگلاتی حقوق کی درخواستوں پر از سرنو غور کیا جائے؛ دیشپانڈے کی اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت

Mon, 08 May 2017 21:51:01    S.O. News Service

کاروار 8؍مئی (ایس او نیوز) جنگلاتی زمینوں پر قابض افراد کو مالکانہ حقوق دینے کی اسکیم کے تحت جن عرضیوں کو مسترد کردیا گیا تھا، ان کا ازسرنو جائزہ لینے اور غور کرنے کی ہدایت ضلع انچار ج وزیر آر وی دیشپانڈے نے اسسٹنٹ کمشنروں کی دی ہے۔

مذکورہ بالا اسکیم کے تحت اب تک انجام دی گئی کارروائی کا جائزہ لینے کے مقصد سے منعقدہ میٹنگ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دیشپانڈے نے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی سطح پر بھی ایسی درخواستوں کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی موجود ہوتی ہے، اس لئے مسترد کردہ درخواستوں پر دوبارہ غور کیا جائے اور کوئی فیصلہ لینے سے پہلے کمیٹی کی منظوری لی جائے۔پھر جو قطعی فیصلہ ہوگا اس پر کمیٹی کے تمام اراکین کی دستخط ہونی چاہیے۔

وزیر موصوف نے صاف لفظوں میں کہا کہ موصولہ سرکیولرس کے نام پر بعض افسران کی طرف سے گمراہ کن رویہ اختیار کرنا بالکل صحیح نہیں ہے۔جنگلاتی حقوق کے قانون کے مطابق اقدام کرنا ہر افسر کی ذمہ داری ہے ، جسے پوری طرح ادا کیا جانا چاہیے۔اس لئے گرام اور تعلقہ سطح پر کم سے کم متعینہ مدت کے اندر ان درخواستوں کا جائزہ اور مناسب کارروائی کی جانی چاہیے۔

اس میٹنگ ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر،ایم ایل اے منکال وئیدیا،شیورام ہیبار، ایس ایل گھوٹنیکر،ضلع پنچایت نائب صدر سنتوش رینکے،سی ای او مسٹر ایل چندرا شیکھرنائک کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔


Share: